جنوبی افریقی آل راؤنڈر جارج لینڈا نے کہا ہے کہ گیم پلان کے مطابق کھیلنے سے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
جارج لینڈا کو جوہانسبرگ میں دوسرے ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
انہوں نے جیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاور پلے میں آسانی سے رنز مل گئے۔
جنوبی افریقی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی 20 گیم پلان کے مطابق کھیلے جس کے باعث کامیابی حاصل کی۔
جارج لینڈا نے آج 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ساتھ ہی انہوں نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری بھی کھیلی۔
جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دی، یوں 4 میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر ہوگئی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.