بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس کی صورتحال پر صنعت کاروں کا عدم اطمینان

کراچی میں صنعتکاروں نے گیس کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت اور چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ آج کراچی کی صنعت کے لیے گیس نہیں ہے، انڈسٹری حکومتی اقدامات سے بالکل مطمئن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بروقت زیادہ ایل این جی کارگوز منگوا لیتی تو گیس کی قلت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس کی کمی کی وجہ سے گھریلو اور انڈسٹریل صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.