بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس کی بندش عارضی ہے، اینگرو ٹرمینل کے جہاز کی مرمت ضروری تھی، تابش گوہر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم تابش گوہر نے کہا ہے کہ گیس کی بندش عارضی ہے۔ اینگرو ٹرمینل کے جہاز کی مرمت ضروری تھی۔ بھرپور کوشش کی کہ مرمت کا کام موخر ہوجائے۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی نے ان خیالات کا اظہار وفاق  ہائے ایوان و صنعت وتجارت کراچی میں خطاب کے دوران کیا۔  

انھوں نے مزید کہا کہ ایل این جی ٹرمینل پر آنے والے جہاز کی گنجاٸش 150 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ نجی شعبے کیلئے ایل این جی لانے کے اصول تقریباً طے ہیں۔ تابش گوہر نے کہا کہ اب ایل این جی کی اسٹوریج بھی بنائیں گے۔

تابش گوہر نے کہا کہ 330 ارب روپے جی آئی ڈی کی رقم ایل این جی اسٹوریج بنانے میں لگائیں گے۔ کراچی تا لاہور ایک اور گیس پائپ لائن بچھے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ کو پہلے گیس کے حق کا معاملہ قانونی ہے اور میں ماہر قانون نہیں۔میری ناقص رائے کے مطابق کوئی سازش نہیں ہورہی۔

انھوں نے کہا کہ نیب کا خوف معاملات چلانے کے دوران موجود ہے۔ نیب نے قطر ڈیل اور سی پیک منصوبوں تک میں نوٹس لیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.