بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حماد اظہر، مفتاح اسماعیل مباحثہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مباحثہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

جیونیوز کے پروگرام پر تبصروں کے لیے سوشل میڈیا محاذ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مجرموں کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو چہرہ چھپاتے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ صرف ایک ایل این جی ٹرمینل کی مرمت ہو رہی ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اپنی جگہ، یہ حقائق پر مبنی بات ہے۔

فواد چوہدری نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مباحثے میں ناکام ہوگئی۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نےحکومتی جھوٹ بے نقاب کردیا، پی ٹی آئی مباحثے میں بھی ہار گئی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ انہوں نے لوکل انڈسٹریز کی گیس بند کردی ہے،آپ نے آخری وقت پر پوچھا، جس پر قطر نے منع کردیا، آپ آج گیارہ بارہ ڈالر کی گیس خرید رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف توانائی سیکٹر کو چلانے میں ناکام رہی بلکہ اس مباحثے میں بھی ہار گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.