
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گیس بحران کا ذمے داری سابقہ حکومت پر ڈال دی۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سے گیس کے مسئلے پر کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب نے اپنے دور میں مہنگے گیس کے سودے کیے، گیس کی قلت پر ماضی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مہنگائی ہے، ایس پی آئی 3 ماہ سے نیچے جارہا ہے، جہاں ادائیگیاں نہیں ہورہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک سے باہر جانے کے لیے ڈرامہ کیا، کسی کی غلط فہمی ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ایم این اے نور عالم صاحب کو اپنے حلقے میں جانا ہے، اسی لیے وہ فکر مند ہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی ایم این اے کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تحفظات وزیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ڈسکس کرلیں۔
Comments are closed.