انسانوں کے لیے جوتے تیار کرنے اور ان میں نت نئی تبدیلیوں کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا لیکن اب گھوڑوں کے لیے بھی جوتے تیار کیے جارہے ہیں۔
ہارس کک یا اسنیکر فار ہارسسز مشہور ماڈلز کے آرام دہ اسپورٹس شوز بنانے والی کمپنیوں نے تیار کیے ہیں، اس کے ہر جوڑے کی فروخت کم از کم 1200 ڈالرز میں ہوگی۔
ویسے تو قابل ذکر استثنیٰ کے ساتھ چند ایک ہارس شوز صدیوں سے حقیقتاً کسی بھی تبدیلی کے بغیر اب تک موجود ہیں۔
ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جوتے بنانے والی برانڈڈ کمپنیوں مثلاً ایئر جورڈن، ییزی یا نیو بیلنس 650 میں استعمال ہونے والے عناصر کو برقرار رکھا ہے۔
اور ساتھ ہی ساتھ کیونکہ یہ گھوڑوں کے لیے ہیں اس لیے انہیں گھوڑوں کے منفرد کُھر کے حساب سے تیار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.