hookup Cragsmoor New York bbw hookups app best hookup apps that aren't a scam gay clubs for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھوٹکی سے کل اپنے مارچ کا آغاز کریں گے، علی زیدی

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا ہے کہ ابھی تو موسم گرم نہیں ہوا، مخالفین خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہیں، ہم کل دوپہر میں گھوٹکی سے اپنے مارچ کا آغاز کریں گے۔

پی ٹی آئی کے تحت سندھ حقوق مارچ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی رہنما و کارکنان ٹول پلازہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس موقع پر ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شہر میں بینرز لگانے سے روکا جارہا ہے، یا تو سب کے بینرز اتار دیں یا ہمیں نہ روکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا آپ کے غنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے، یا رک جائیں گے، ہماری جماعت میں دہشت گردی نہیں ہے، ہم ڈرتے نہیں ہیں، دہشت گردی سیاست میں سب سےپہلے پیپلز پارٹی لے کر آئی تھی۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ بےبی زرداری بھی احتجاج کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے، پولیس کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ نہیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے شہر میں جھنڈے لگا رہی ہے، نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا، تم بھٹو تو ہو نہیں، تم زرداری ہو تو والد کی طرح منافقت بھری ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.