جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گھوٹكی: ٹرک پھاٹک توڑتا ہوا ٹرین سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق

گھوٹكی میں محمد پور کے قریب ایک ٹرک ریلوے پھاٹک توڑتا ہوا ٹرین سے ٹکرا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ کراچی سے پنجاب جانے والی گرین لائن کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔

اسٹیشن ماسٹر کے مطابق دھندکے باعث ٹرک ڈرائیور کو پھاٹک نظر نہیں آیا۔

ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرین کو مہیسرو کے قریب روک دیا گیا ہے اور سانگھی سے متبادل انجن طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.