منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

گھریلو ملازمہ پر تشدد: 10دن بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی

اسلام آباد پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کے گھر میں کمسن ملازمہ پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے کے 10 دن بعد تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز شہزاد بخاری ہوں گے۔

اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو سر پر چوٹ کے باعث جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب لاہور کے اسپتال میں زیر علاج بچی رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

 چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ایک اہلکار جنرل اسپتال میں رضوانہ کی نگرانی کیلئے تعینات رہے گا۔

واضح رہے کہ رضوانہ پر تشدد کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آیا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا۔

بچی کو جج کی اہلیہ سے لینے کے بعد جب والدین اسپتال لے کر گئے تو بچی کے سر کے زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے، دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے، گردے اور پھیپڑے متاثر تھے، بات نہيں کرسکتی تھی اور خوف کی حالت میں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.