منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیل سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی۔ 

درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ 

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی ضمانت کی درخواستوں میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر اعتراضات ختم ہونے کے بعد نمبر لگا دیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.