اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی خبر بےبنیاد ہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے گوگل کو ادائیگیاں روکے جانے کی خبر کو بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

ایس بی پی نے اعلامیے کے مطابق آئی ٹی شعبے کو بیرون ممالک سے سہولیات کی مد میں 1 لاکھ ڈالر فی انوائس کا اختیار دیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی پر اس سہولت کے اجازت نامے منسوخ کیے گئے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو ادائیگیوں کے لیے اپنے بینکوں کے ذریعے دوبارہ درخواست دینے کا کہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.