جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے وائس چانسلر مستعفی

گومل یونی ورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وی سی نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے قیام کی مخالفت کی تھی، ڈاکٹر افتخار نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی مخالفت کی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وائس چانسلر نے وزیراعظم کو براہ راست خط لکھا تھا، صوبائی حکومت نے وزیراعظم کو خط لکھنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وائس چانسلر سے خط لکھنے پر وضاحت طلب کی تھی۔

ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ کسی کا دباؤ نہیں تھا اپنی مرضی سے استعفی دیا، صوبائی حکومت سے مزید محاذ آرائی نہیں چاہتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.