کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد نوح دستگیر بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جیت کے بعد پہلا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے محمد نوح بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی حریفوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
نوح دستگیر بٹ کا سوشل میڈیا پر جیت کے بعد پہلے پیغام میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’تمام تعریفیں اللّٰہ رب العالمین کے لیے ہیں، الحمدللّٰہ!آپ سب کی دعاؤں، محبتوں، تعاون اور تعریف کے لیے شکریہ، پاکستان زندہ باد‘۔
نوح دستگیر بٹ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ گولڈ میڈل اور پاکستان کے جھنڈے کا ایموجی بھی بنایا ہے۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے لیے پہلا میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے جیتا تھا۔
اس طرح ایونٹ میں اب پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.