بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گور نر پنجاب سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیا ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہےکہ جب کوئی ٹیم آتی ہے تاجربرادری روتی ہے، معیشت کا نقصان ہوتاہے۔

اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہو چکا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے لاہورمیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی۔

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.