خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے صوابدیدی فنڈکی رقم صوبائی حکومت کو واپس کر دی۔
ہر سال گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان کو ضم شدہ اضلاع کے لیے فنڈ ملتے تھے۔
گزشتہ 3 برس کے دوران گورنر کے اکاؤنٹ میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع ہوئے۔
گورنر شاہ فرمان نے پچھلے 2 برس کے دوران صوابدیدی فنڈ کو استعمال نہیں کیا۔
گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا کے مطابق اس فنڈ کا استعمال خالصتاً گورنر کی صوابدید پر تھا۔
اس حوالے سے گورنر کے پی کے شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ اب فنڈ کا استعمال صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومت یہ فنڈ قبائل کی ترقی اور خوش حالی پر خرچ کرے۔
Comments are closed.