وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس مری کو ایک فیملی نے اپنی ملکیت ہی بنالیا تھا۔
مری کوہسار یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اس فیملی نے گورنر ہاؤس مری کو اپنا گھر سمجھ لیا تھا، اس کی خوبصورتی پر 83 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیملی نے گھر پر 83 کروڑ خرچ کیے لیکن مری میں کوئی اسپتال نہیں بنایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹورازم انڈسٹری کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا، اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو ملک کے قرضے اداکر سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ برآمدات سے کہیں زیادہ ہم سیاحت کے ذریعے پیسہ کماسکتے ہیں ، سیاحت پاکستان کا مستقبل ہے، پاکستان بدلنے والا ہے۔
Comments are closed.