بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر کسی صورت حلف سے انکار نہیں کر سکتے، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب

پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کےخلاف میدان میں آگئے، کہا کہ گورنر پنجاب کسی صورت حلف سے انکار نہیں کر سکتے۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو خط لکھا ہے جس میں انہیں آئینی ذمہ داری سے آگاہ کیا گیا ہے۔

خط کے متن میں تحریر ہے کہ گورنر پنجاب حلف سے انکار کسی صورت نہیں کرسکتے، ایسا کرنے پر گورنر آئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہوسکتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گورنرحلف نہ لے سکے تو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو حلف لینے کا کہہ سکتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے سیکریٹری اسمبلی کی گورنر پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ مسترد کردی۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نے خط میں مزید کہا ہے کہ سیکریٹری اسمبلی کو یہ حق نہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف رپورٹ جاری کرے۔

خط میں انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ یکطرفہ ہے، رپورٹ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس کسی پارلیمانی نتائج کو مسترد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.