is there a real hookup app charlotte hookup bars boyne tannum hookup rules knoxville hookups ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر پنجاب شرافت سے گھر چلے جائیں، رانا ثناءاللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں، صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی۔

رانا ثناءاللّٰہ نے خبردار کیا کہ صدرمملکت، گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں، خلاف ورزی سے باز رہیں، ایوان صدر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں، عمران خان کے غلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔

وزیرِ داخلہ نے گورنر پنجاب کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی عزت مزید خراب نہ کریں تو بہتر ہوگا، عمر چیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں، چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھر چلے جائیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے صدر عارف علوی کو پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت وزیر اعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، ان کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں، آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا  کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.