گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے لاہور قلندرز کے سی او عاطف رانا نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے پی ایس ایل میچ کراؤڈ کےساتھ کرانے کی خواہش اظہار کیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ کہ پی ایس ایل کے دوران کراؤڈ آئے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر جواب جمعرات کو دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا سیزن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس کے ابتدائی 20 میچز شہر قائد میں کھیلےجائیں گے جبکہ آخری 14 میچز لاہور میں ہوں گے۔
Comments are closed.