بدھ 17؍ذیقعد 1444ھ7؍جون 2023ء

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طویل القامت نصیر سومرو سے ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں طویل القامت شخص نصیر سومرو سے ملاقات کی اور اُن کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے نصیر سومرو جیسی شخصیت کو زندگی میں ہی فراموش کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں نصیر سومرو کے قد کے برابر بیڈ تک نہیں، ان کے قد کا بیڈ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی حیثیت میں ان کا ماہانہ 50 ہزار روپے خرچ ادا کروں گا، نصیر سومرو کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ نصیر سومرو کےلیے گھر کی بھی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مویشی منڈیوں میں لوگوں کے لٹنے کی مذمت کی اور کہا کہ اس معاملے میں پولیس اور انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں اختیارات کا رونا نہیں روتا اپنا جو فرض سمجھتا ہوں ادا کررہا ہوں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کوئی سن نہیں رہا ہے، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.