بدھ 17؍ذیقعد 1444ھ7؍جون 2023ء

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیمپ: جونیئر ٹیم کو بھی بلا لیا گیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں لگائے گئے تربیتی کیمپ کےلیے جونیئر ایشیا کپ 2023ء کے فائنل میں شریک پاکستان ٹیم کو کیمپ میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے تربیتی کیمپ میں جونیئر ٹیم کے تمام 18 کھلاڑیوں کو بھی بلایا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز اسی ہفتے ہوگا، پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان بھی اسی ہفتے کردیا جائے گا۔

غیر ملکی کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کے مستعفی ہونے کے بعد ہیڈ کوچ کی جگہ خالی ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز محمود کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ 

خیال رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.