بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

گورنر سندھ نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت دی ہے کہ نوجوان سعد کے جاں بحق ہونے کے محرکات کا پتا لگایا جائے۔

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مقتول محمد سعد کے والد نے کہا کہ ایک موبائل کیلئے میرے بیٹے کی جان لے لی گئی۔

والد نے بتایا کہ سعد اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا، وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔

مقتول کے والد نے مزید کہا کہ میں کس کے ہاتھ میں جوان بیٹے کا لہو تلاش کروں؟ کون دے گا مجھے انصاف؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.