گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوابشاہ میں کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوان کی کہانی شیئر کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 3.5 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیئے گئے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے نواب شاہ کے عرفان علی لاشاری کی کہانی بھی ٹویٹ کر دی۔
اپنے ٹوئٹ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں میں 22 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ نواب شاہ کے عرفان علی لاشاری نے ملنے والے قرضے سے بھینسیں خریدیں۔
عرفان علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے سرمائے کی اشد ضرورت تھی۔
Comments are closed.