بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئنٹن ڈی کوک نے گھٹنے نہ ٹیکنے پر معافی مانگ لی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل پیش آنے والے تنازع پر جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک نے معافی مانگ لی۔

کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے بلیک لائیوز میٹرز مہم سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک گُھٹنے پر بیٹھنے کی ہدایت ماننے سے انکار کیا تھا اور میچ سے ہی دستبردار ہوگئے تھے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی ہدایت کا انکار کرنے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک میچ سے ہی دستبردار ہوگئے۔

اب کوئنٹن ڈی کوک نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے اپنے اس رویے کے لیے معافی مانگی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر میرے گُھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے، اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔‘

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کے بعد کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اس سارے عمل کو بہتر طریقے سے سمجھ پائے ہیں اور اب اپنے ملک کے لیے کرکٹ میچ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی مھمد شامی کی حمایت میں بول پڑے۔

اس میچ سے قبل جنوبی افریقی کرکٹرز اپنے انداز میں نسلی تعصب کیخلاف مہم میں کردار ادا کر رہے تھے، تاہم کرکٹ ساؤتھ افریقا نے تمام پلیئرز کو ایک جیسا عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.