گورنرخیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
الیکشن کمیشن حکام گورنر خیبر پختونخوا سے انتخابات کی تاریخ نہ لے سکے، الیکشن کمیشن حکام کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ آج انتخابات کی تاریخ دیں سپریم کورٹ کا حکم ہے، امن و امان برقرار رکھنا حکومت کا کام ہے آپ الیکشن کی تاریخ دیں۔
گورنر کے پی نے جواب دیا کہ صوبے میں حالات خراب ہے، قتل وغارت اور حملے ہو رہے ہیں، امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگا، سیاسی جماعتیں کس طرح انتخابی مہم چلائیں گی۔
غلام علی نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں ووٹرز کو بھی مسئلہ ہوسکتا ہے، الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کریں گے، ضم اضلاع کے عمائدین نے بھی امن و امان پر خدشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کون ڈیوٹی دے گا ووٹرز کو بھی مسئلہ ہو سکتا ہے، قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو بھی مسائل پیش آسکتے ہیں، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، سوات میں بھی امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، متعلقہ اداروں سے بھی انتخابات سے متعلق بات چیت ضروری ہے۔
Comments are closed.