free matrimonial site contract marriage dating site seeking true love online sexy girl bonjour indonesia

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ: ویٹ لفٹر بہنیں خدیجہ اور شفق پاکستانی پرچم سربلند کرنے کیلئے پرعزم

گوجرانوالہ کی خواتین ویٹ لفٹر بہنیں خدیجہ ڈار اور شفق ڈارنے  ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔ 

پندرہ سالہ خدیجہ ڈار اور سولہ سالہ شفق ڈار دونوں ہی کو ان کے والد سے ویٹ لفٹنگ کا ابتدائی درس ملا۔

شفق اور خدیجہ کے والد وحید ڈار سابق قومی ویٹ لفٹر اور کوچ رہے ہیں۔ ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ ان کی بیٹیاں بھی کامیاب ویٹ لفٹرز بنیں۔ 

تاہم دونوں پلیئرز اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے بھرپور محنت کررہی ہیں۔

خدیجہ اور شفق اس ہی اکیڈمی میں ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں جہاں طلحہٰ طالب بھی ٹریننگ کر رہے ہیں اور اب ان کے کوچ بھی طلحہ طالب کے والد محمد اسلام ناطق ہی ہیں جنہوں نے طلحہ کو ایک کامیاب ویٹ لفٹر بنایا۔

طلحہ کی اکیڈمی میں موجودگی دونوں پلیئرز کا حوصلہ بھی بڑھاتی ہے۔

گوجرانوالہ کی ڈار سسٹرز نے اپنی نظریں ساؤتھ ایشین گیمز پر جمائی ہوئی ہیں اور دونوں ہی پر امید ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے ویٹ لفٹنگ میں میڈل جیت سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.