گوجرانوالہ میں نوسر باز گروہ نے عدالت کے جعلی آرڈر پر ملزم کو رہا کرا لیا۔
پولیس کے مطابق شراب کے مقدمے میں ملزم کو تھانا سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزم کے دوست نےضمانت کے جعلی مچلکے تیار کیے، ملزم کی رہائی کے بعد پولیس کو مچلکے جعلی ہونے کا علم ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے دوست کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کو جو آرڈر دکھایا گیا اس پر عدالت کی مہر اور دستخط تھے۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ معمول کے مطابق آردڑ دیکھ کر ملزم کو رہا کیا گیا، آرڈر عدالت کو دوبارہ بھجوایا گیا تو معاملے کا علم ہوا۔
Comments are closed.