گوجرانوالہ میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کو طلب کر لیا گیا، پاک فوج کے دستے شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ہیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پہلے وارننگ پھر مقدمات اور گرفتاریاں ہونگی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل خواجہ کے مطابق پاک فوج کے دستے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلئے طلب کیے گئے ہیں ، ایس اوپیز پر عملدر آمد کیلئے فوج ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں کام کریں گی۔
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر پہلے وارننگ پھر مقدمات اور گرفتاریوں ہونگی۔
اس کے علاوہ شہر کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے جہاںنقل و حرکت کو کنٹرول رکھنے کیلئے بھی مشترکہ ٹیمیں تعینات ہونگی۔
Comments are closed.