گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ شہزادی اور زینی نامی خواجہ سرا کو سر میں گولی ماری گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خواجہ سراؤں کےقتل کا واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ مدوخلیل میں پیش آیا۔ اہل علاقہ کےمطابق خواجہ سرا شہزاد عرف شہزادی اور زین عرف زینی اپنےگھر میں موجود تھے۔
اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں خواجہ سرا اپنی جانوں سے گئے۔ اس دوران گھر سے گانے بجانےکی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، شواہد جمع کرلیےگئےہیں، اور ایک شخص کوحراست میں لیاگیا ہے۔
Comments are closed.