گوجرانوالہ کے ایک اسنوکر کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا، جھگڑا اسنوکر کے گیم پر لگے جوئے کی وجہ سے ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے دھلے میں پیش آیا جہاں پر اسنوکر کے گیم پر جوئے کے تنازع پر نوجوانوں میں جھگڑا ہو گیا۔
ملزمان شمشاد اور ذیشان نے فائرنگ کر کے عدیل اور تنزیل کو قتل کر دیا جبکہ فائر لگنے سے 1 شخص زخمی بھی ہو گیا۔
فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہےجبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.