بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوادر سمیت تمام خصوصی اقتصادی زونز میں 10 سالہ ٹیکس مراعات دی ہیں، خالد منصور

سی پیک اتھارٹی کے تحت پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی خالد منصور اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں چینی سفیر اور پاکستان میں کام کرنے والے 70 سے زائد چینی کمپنیوں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے اجلاس کے شرکاء کو منصوبوں میں پیشرفت اور سی پیک فیز 2 پر بریفنگ دی۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان کے انکشافات پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

خالد منصور نے کہا کہ صنعتی، ٹیکنالوجی اور زرعی شعبے سمیت بزنس ٹو بزنس تعاون سی پیک کے دوسرے فیز کا مرکزی پہلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سمیت تمام خصوصی اقتصادی زونز میں 10 سالہ ٹیکس مراعات دی گئی ہیں۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات پرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

اسد عمر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چینی سرمایہ کاری پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے چینی کمپنیوں سے تعاون کیا جائے۔

چینی سفیر نے دوران گفتگو کہا کہ چینی کاروباری ادارے سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سی پیک اتھارٹی کے ساتھ کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.