لاہور کے گنگارام اسپتال میں مرمت کے کام کے باعث سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین بند ہو گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید خراب حالت میں گنگارام اسپتال آنے والے مریضوں کا اسکین نہیں ہو پا رہا۔
مریضوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فالج زدہ مریضوں کو بھی دوسرے اسپتال بھیجا جا رہا ہے، مشکل سے گنگارام اسپتال آتے ہیں، یہ اسکین کے لیے دوسرے اسپتال بھیج دیتے ہیں۔
اس حوالے سے گنگارام اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں تعمیر و مرمت کی وجہ سے مشین بند ہیں۔
انتظامیہ نے کہا کہ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین ایک ہفتہ پہلے بند کی ہیں، دونوں مشین ایک ماہ تک بند رہ سکتی ہیں۔
Comments are closed.