قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل کی صفائی کے لیے ایک ہفتے کی مہم شروع کی گئی ہے، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ ساحل پر سیر کے لیے آتے ہیں ، یہاں بہت گندگی ہوتی ہے، لوگوں سے ایک ہی درخواست ہے کہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں ، لیکن صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے سے آنے والے لوگ اس کو اپنا ساحل سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر اپنے ساتھ لے جائیں ، یہاں مت پھینکیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ سمجھاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے جیسے پانچ سال کے بچے کو سمجھایا جا رہا ہو، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ میں ویڈیو بناتا رہوں گا جب تک ساحل ہمیشہ صاف نہیں رہتا۔
Comments are closed.