پنجاب کے علاقے حافظ آباد میں پولیس نے بڑی مقدار میں گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حافظ آباد کے علاقے قادر آباد کے قریب کارروائی میں گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گی۔
اس دوران گندم سے بھرے 19 ٹرک قبضے میں لے لیے گئے، جن میں 50 کلو گرام کی 12 ہزار سے زائد بوریاں تھیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گندم پنجاب سے خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل کی جانی تھی، جو راستے میں پکڑی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گندم کی اتنی بڑی مقدار میں اسمگلنگ میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.