سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نثار کھوڑو کے خلاف انکوائری جاری ہے، ان کے خلاف محکمہ فوڈ میں کرپشن سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ اسی انکوائری میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، نثار کھوڑو کی درخواست کو دیگر ملزمان کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کیا جائے۔
عدالت نے محکمۂ فوڈ میں کرپشن انکوائری کے تمام ملزمان کی درخواستیں یکجا کر دیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت (17 مارچ) تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
عدالتِ عالیہ نے نیب سے ملزمان کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی 17 مارچ تک طلب کر لی۔
Comments are closed.