گندم کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی میں کمی کے خلاف گلگت میں چھٹے روز بھی علامتی دھرنا دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز دفعہ 144 نافذ کر کے دھرنے کا مقام آج ہی سیل کیا تھا، جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین دھرنے کے مقام گڑھی باغ پہنچے اور مختصرخطاب کے بعد علامتی دھرنا ختم کردیا گیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام کو حاصل گندم سبسڈی 2022 کی قیمت پر لائی جائے، گلگت بلتستان فنانس ایکٹ 2023 فوری کالعدم قرار دیا جائے۔
مظاہرین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی بحران ختم کرکے بجلی پیداوار بڑھائی جائے۔
Comments are closed.