جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ ریفرنس اپریل 2011 میں دائر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.