جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

گلگت میں گاڑی پر فائرنگ کے تمام 16 ملزم گرفتار

گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں گاڑی پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل اور 7 کو زخمی کرنے والے تمام 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے اور اس کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر پورے گلگت بلتستان میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی گلگت مرزا حسن کے مطابق دو روز قبل نلتر میں گاڑی پر فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل اور سات کو زخمی کرنے والے 16 ملزمان کا تعلق غذر اور سکارکوئی گلگت سے ہے۔

اس کے علاوہ ہفتے کی صبح کونو داس گلگت آر سی سی پل کے قریب فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کرنے والے دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ادھر محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ، ہتھیار لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر مکمل پابندی لگادی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کہنا ہے کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پوری ریاستی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کا عبرتناک انجام ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.