بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلگت میں گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

گلگت  کے علاقے نلتر میں گاڑی پر  فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ  مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جارہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو گلگت اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب پیش آیا، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتر بالا سے  ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.