وفاقی وزیر اسد عمر کا گلگت بلتستان کی ترقی سے متعلق کہنا ہے کہ گلگت میں 5 سال میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔
اسد عمر نے گلگت میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کوئی نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی بلوچستان، اندرون سندھ کے بعد اب یہاں ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا گیا، گلگت بلتستان میں بجلی کے نظام کے لیے 9 منصوبے اور سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید جی بی کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کے لیے بہت زبردست کام ہو رہا ہے ۔
Comments are closed.