بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلستان جوہر میں خاتون کی تذلیل اور تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں خاتون کی سرعام تذلیل اور بدترین تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

واقعہ دو روز قبل پیش آیا جبکہ پولیس نے تشدد کرنے والے گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان بحث ہوتی رہی، سیکیورٹی گارڈ نے اچانک خاتون کو زور دار تھپڑ دے مارا۔

 تھپڑ کھاتے ہی خاتون زمین پر گر گئی اور اٹھنے کی کوشش کی اسی دوران بے رحم سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کے منہ پر زور سے لات بھی مار دی، بھاری بوٹ منہ پر لگتے ہی خاتون بے ہوش ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سیکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.