کراچی میں گلبرگ چورنگی کے قریب 20 شادی ہالز غیر قانونی طور پر رہائشی پلاٹ پر بنائے گئے ہیں، ڈی سی سینٹرل کی موجودگی میں شادی ہالوں کو گرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد شادی ہالوں کو گرا دیا گیا۔
گلبرگ چورنگی کے قریب غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف ڈی سی سینٹرل طٰحہ سلیم کی موجودگی میں ہیوی مشینری کی مدد سے کارروائی کی گئی۔
کارروائی رہائشی پلاٹ پر قائم غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کی گئی۔
ڈی سی سینٹرل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی میں 20 شادی ہالز کو گرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی شادی ہالوں کے خلاف کی جارہی ہے، چھ مہینے قبل شادی ہالوں کو نوٹس دیئے گئے تھے۔
ڈی سی سینٹرل نے بتایا کہ نوٹس ملنے کے باوجود شادی ہالز کو ختم نہیں کیا گیا، غیر قانونی شادی ہالز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے، شادی ہالز سے فضلہ سیوریج میں پھینکا جارہا ہے جس کے باعث سیوریج کا نظام متاثر ہے۔
Comments are closed.