بھارت میں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے 46 فیصد کیس اورجنوب مشرقی ایشائی حصے کے 90 فیصد کیس رپورٹ ہوئے، دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہر چار میں سے ایک موت بھارت میں ہوئی۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتےدنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 5.7 ملین نئے کیس اور 93 ہزار سے زائد اموات ہوئیں، جن میں سے 2.6 ملین کیس بھارت میں رپورٹ ہوئے۔
عالمی ادارہ کے مطابق یہ تعداد اس سے پہلے ہفتے کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایسا نظر آرہا ہے کہ بھارت کی وبا اس کے پڑوسی ملکوں میں بھی پھیل رہی ہے۔
نیپال میں گزشتہ ہفتے کیسز میں 137 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ سری لنکا میں بھی یہ وبا بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ روز بھارت کورونا کے دو کروڑ کیس والا دنیا کا دوسرا ملک بھی بن گیا ہے۔
Comments are closed.