محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ماہِ ستمبر میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں 11 ستمبر 1962ء اور 5 ستمبر 2011ء کو کم سے کم درجۂ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں 20 ستمبر 1988ء کو کم سے کم درجۂ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.