مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ سال بھی قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری رہی، 2021 ء میں قابض بھارتی فوج نے 5 خواتین، 5لڑکوں سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 65 کشمیریوں کوجعلی مقابلوں اور دوران حراست شہید کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی مسلسل نظر بندی اورتحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی بھی بھارتی پولیس کی حراست میں انتقال کرگئے۔
بھارتی فوج کے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال میں 487 کشمیری زخمی ہوئے، حریت، انسانی حقوق کے رہنماوں سمیت2716 کشمیریوں کو گھروں پر چھاپے، کریک ڈاؤن میں گرفتار کیا گیا۔
قابض بھارتی حکام نے 45 ہفتوں سے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نمازجمعہ ادا نہ کرنے دی، حریت رہنمامسرت عالم،یاسین ملک،آسیہ اندرابی سمیت کئی رہنما جھوٹے مقدمات میں جیل میں بدستور قید ہیں۔
Comments are closed.