gay clubs for hookups free hookup sites usa hookup Longmeadow edelman hookup hookup Roosevelt New Jersey hookup Uniondale

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کے باوجود BBL کے میچز ہو رہے ہیں

آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش (بی بی ایل ) میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کے باوجود آج 2 میچز شیڈولڈ کے مطابق ہوں گے۔

بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میلبرن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے جبکہ سڈنی تھنڈرز کا ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے میچ ہو گا۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پر کورونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ میلبرن اسٹارز کے 10 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 8 رکن آئسولیشن میں ہیں جبکہ میلبرن اسٹارز کو 6 مقامی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی۔

بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرتھ اسکارچرز کے 2 کھلاڑی آئسولین میں ہیں اور ایک کا کورونا مثبت آیا ہے۔

آسٹریلیا ٹی 20 لیگ بگ بیش کی ٹیم میلبرن اسٹار ز کے مزید تین کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سڈنی تھنڈرز کے 4 کھلاڑی بھی کوویڈ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.