پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 33 فیصد کم ہوئی۔
اپنے ایک بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ یہ ایک اور وجہ ہے کہ معیشت بُری شکل میں کیوں رہی۔
انہوں نے کہا کہ جب غیرملکی سرمایہ کاری کم ہوئی حکومت معیشت میں بہتری کا دعوٰی کیسے کرسکتی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی دور میں 50 لاکھ افراد کا روزگار چلا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ کورونا کے باوجود 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کریں گے، معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز کریں گے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
Comments are closed.