گرمیوں میں اکثر جسم میں پانی کی کمی اور پسینے کے باعث لوگوں کے چہروں اور جسم پر دانے نکل آتے ہیں لیکن 6 غذاؤں کے استعمال سے دانوں سے بچ کر صحت مند اور چمک دار جِلد حاصل کی جاسکتی ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق وٹامن کے (K) سے بھرپور غذائیں کھانے سے جِلد کو صحت مند اور چمکدار بنایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن (K) صحت مند دل اور ہڈیوں کے لیے ضروری ہے لیکن یہ جِلد کی صحت میں بھی حصہ ڈالتا ہے کیونکہ یہ زخموں اور خراشوں کو تیزی سے بھرنے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامن کے(K) ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور اس کے استعمال سے جِلد کو طویل مدتی نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وٹامن کے (K) جِلد کی سوجن اور سرخی کو کم کرتا ہے اور یہ خشک جِلد اور سیاہ حلقوں کو روکنے میں بھی مددگار ہے۔
انسان ان تمام فوائد کو بہت ہی عام سی غذائیں کھا کر حاصل کر سکتا ہے جن میں بروکلی، پالک، انار، کیوی اور دودھ سے بنی چیزیں شامل ہیں۔
Comments are closed.