انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں وکیل مدثر رضوان کی عبوری ضمانت میں 2 مارچ تک توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے وکیل مدثر رضوان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ۔
اس موقع پر گرفتار وکلاء کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ، وکیل صفائی نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستیں لگی ہیں، ہائیکورٹ میں دائرضمانتوں کی کارروائی تک سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس میں گرفتار وکلاء لیاقت کمبوہ، اسد اللہ، محمد عمر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.