اشتعال انگیز تقریر کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیئے گئے مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کو کچھ دیر بعد ماڈل ٹاؤن کچہری (عدالت) میں پیش کیا جائے گا۔
ماڈل ٹاؤن کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین ڈاہر کیس کی سماعت کریں گے۔
گزشتہ روز سیشن عدالت نے ملزم جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج کی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں ریاست سے بغاوت اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.